رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کا حوزہ علمیہ قم کے یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار کے نام پیغام

سخن سردبیر

نویسنده

گروه فقه و علوم تربیتی جامعه المصطفی العالمیه ،پاکستان

چکیده

آیت اللہ حائری کی آمد کے وقت قم بزرگ علما سے خالی نہیں تھا۔ آیت اللہ میرزا محمد ارباب اور آیت اللہ شیخ ابوالقاسم کبیر جیسی عظیم ہستیاں اور دیگر علمائے کرام اس شہر میں موجود تھے لیکن حوزہ علمیہ یعنی علم، عالم اور دین و دیندار کی پرورشگاہ کی، اس کی سبھی نزاکتوں کے ساتھ، تاسیس صرف آیت اللہ حائری (اعلی اللہ مقامہ فی الجنان) جیسی مویّد ہستی کے ہاتھوں ہی ممکن تھی ۔  
 اراک میں حوزہ علمیہ کی تاسیس اور طلبا سے بھرے ہوئے اس حوزہ علمیہ کو آٹھ سال تک چلانے کا تجربہ، اس سے برسوں قبل، سامرا میں میرزائے شیرازی جیسے عظیم شیعہ رہبر کے ساتھ قریبی معاشرت اور اس شہر میں حوزہ علمیہ کی تاسیس نیز اس کو چلانے کی تدابیر کا  مشاہدہ، ان کی رہنمائی کر رہا تھا، اور ان کے اندر موجود درایت، شجاعت، جذبہ اور امید انہیں اس راہ میں آگے بڑھا رہی تھی۔

کلیدواژه‌ها