دانشجوی کارشناسی ارشد فقه و علوم تربیتی جامعه المصطفی،پاکستان
چکیده
قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہےجوجسےخداوند متعال نے اپنے رسول کےقلب پرنازل کیا تاکہ پیغمبر اکرم ص نیک عمل کرنےوالوں کوجنت کی بشارت دیں اوربرے کام کرنے والوں کوعذاب الہی سےڈرا سکیں ۔ زمین،آسمان اور ان میں موجود تمام چیزوں کوانسان کےلئے پیدا کیاہے۔یہ سب اس لئے ہےکہ انسان ان نعمتوں کا فائدہ اٹھا کر اپنی دنیا اور آخرت سنواردیں۔انسان ایک جسمانی مخلوق ہونےکے ناطےجسمانی ضرورتوں کا حامل ہے وہ زمین پرایک خاص محدودیت کے ساتھ زندگی گزارتا ہے اس لئے انسان سب سے پہلےمادی ضرورتوں سے روبروہوتا ہے،مادی ضرورتیں اگرپوری نہ ہوجائیں تو انسانی وجودخطرے میں پڑسکتا ہے جیسے مناسب غذا ،مناسب کپڑا اورمناسب مکان وغیرہ ۔اسلام انسان کی مادی زندگی کے لئے کسب معاش اورکسب و کار کا اہتمام کرتا ہے اور لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے جو حیات انسان کو جاری رکھنے کے لئےضروری ہیں۔اس مقالہ میں قرآن و سنت کی روشنی میں انسان کی انفرادی اوراجتماعی ضرورتوں کو اجمالی طور پر بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔