قرآن کریم میں انبیاء الہی کا علوم

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

اس مقالہ میں  قرآن کریم  میں مذکور انبیاء کرام کو عطا کردہ مختلف اقسام کے علوم کا اختصار کے ساتھ جائزہ لیا گیا ہے۔ قرآن انبیاء کو صرف پیغام رساں نہیں بلکہ علم و حکمت، فہم و فراست، اور الہامی شعور کے حامل انسانوں کے طور پر پیش کرتا ہے، جو انسانی تمدن، اخلاقیات، اور سائنسی و فکری ترقی میں بھی رہنمائی کرتے ہیں۔تحقیق کا مقصد انبیاء کو دیے گئے علوم کی نوعیت، دائرہ کار اور اثرات کو واضح کرنا ہے، اور یہ دکھانا ہے کہ یہ علوم محض دینی ہدایت تک محدود نہیں، بلکہ انسانی عقل، سائنسی شعور، سماجی نظام اور اخلاقی تربیت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تفسیری، موضوعاتی اور تجزیاتی منہج اختیار کیا گیا ہے، اور قرآنی آیات، مستند تفاسیر اور احادیث سے مدد لی گئی ہے۔قرآن میں حضرت آدمؑ کو "اسماء کلہا" سکھائے جانے کا واقعہ انسان کی علمی برتری کی علامت ہے، جبکہ حضرت نوحؑ کو کشتی سازی، حضرت ابراہیمؑ کو کائناتی مشاہدے، حضرت یوسفؑ کو خوابوں کی تعبیر، حضرت سلیمانؑ کو منطق الطیر، اور حضرت عیسیٰؑ کو طب و معجزاتی علوم عطا کیے گئے۔ ان تمام علوم کا منبع وحی الٰہی ہے، اور یہ انسان کی فطری و تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرتے ہیں۔حضرت محمد ﷺ کو جامع ترین علم عطا ہوا، اور آپ کو قرآن جیسی کتاب دی گئی جو ہر شعبۂ حیات کے لیے مکمل ہدایت ہے۔ آپ کی سیرت تمام انسانی علوم کا منبع ہے، خواہ وہ اخلاقیات ہوں یا قیادت، قانون ہو یا تعلیم۔

کلیدواژه‌ها