رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای مد ظلہ العالی کے افکار کی روشنی میں تعلیم و تربیت کے اہداف، عوامل اور موثر ادارے

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی العالمیه،پاکستان

چکیده

تعلیم و تربیت انبیاء کرام علیہم السلام کا بنیادی ہدف  ہے اور  یہ معاشرے کی سعادت اورپیشرفت  میں تعلیم و تربیت  کے اداروں کی اہمیت   اور ناقابل تردید ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ جب تک انسان تعلیم و تربیت کے میدان میں قدم نہ رکھے اس کی تمام صلاحیتیں اور استعداد  ممکنہ مرحلے سے حقیقی مرحلے تک نہیں پہنچتا ہے۔ اس لیے  انسانی  تربیت کے تمام پہلوؤں، جسمانی،معنوی، عاطفی اور فکری   وغیرہ میں  درست طریقے سے  تربیت کیا جانا چاہیے۔ یہ تحقیق رہبر معظم انقلاب امام خامنہ ای مد ظلہ العالی کے افکار کی روشنی میں تعلیم و تربیت کے مقاصد، عوامل اور موثر اداروں  کے بارے میں ہے۔اس تحقیق کا طریقہ کار توصیفی اورتحلیلی ہے اور اس تحقیق کے ماخذ رہبر معظم کے بیانات اور تصانیف ہیں۔ اس تحقیقی مقالہ کا نتیجہ یہ ہے  کہ  دو عامل وارثت اورمحیط تعلیم و تربیت میں موثر عامل کی حثییت رکھتی  ہیں۔عامل   انسانی اور  عامل غیر انسانی بھی انسانی زندگی میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔انسانی عوامل میں والدین کے علاوہ جن کا بچوں کی تربیت  میں موثر اور براہ راست کردار ہوتا ہے،  جیسےبھائی، رشتہ دار، دوست، مدیر، اساتذہ،امام جماعت،مسجد کا خادم اورمعاشرے کے دیگر افراد بھی مثبت یا منفی تربیت میں موثر ہیں۔ غیر انسانی عوامل جو افراد کی تربیت میں  موثر ہیں وہ درجہ ذیل  ہیں: جسمانی عامل (وراثت)،  جغرافیائی  عامل ، سماجی عامل،غذائی عامل، نفسیاتی عامل، جذباتی عامل، ثقافتی عامل اور مذہبی عامل۔  اسی طرح رہبر معظم انقلاب کے نزدیک   تعلیم و تربیت کے  لئے جو موثرادارے ہیں وہ درجہ ذیل  ہیں :  خاندان، تعلیم و تربیت کا ادارہ ، سکول، یونیورسٹیاں، حوزہ علمیہ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن وغیرہ  ۔

کلیدواژه‌ها