اخلاق قرآن وروایات کی نگاہ میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

چکیده

ہر معاشرہ کی زندگی اور ہر قوم کے تکامل میں اخلاق اولین درس اور بنیادی شرط ہے ،انسان کی پیدائش کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی تخلیق ہوئی ہے ،دنیا کا کوئی عقلمند ایسانہیں جس کو انسانی روح کی آسائش و سلامتی کے لیے اخلاقیات کے ضروری ہونے میں ذرہ برابر بھی شک ہو۔ بھلا کون ہے جسے صداقت و امانت سے تکلیف ہوتی ہو یا کذب و خیانت کے زیر سایہ سعادت کا متلاشی ہو... ؟
اخلاق کی اہمیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ایک عام انسان بھی قوم و ملت کی ترقی کے لئے اخلاق و کردارکو انتہائی اہم اورضروری سمجھتا ہے ۔ایک اچھی اور خوشگوار زندگی کے لئے اخلاق کی کتنی ضرورت ہے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صادق آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ فرماتے ہیں: جس نے اپنے اخلاق کو اچھا بنا لیا اس کی زندگی پاکیزہ اور خوشگوار ہو جاتی ہے"۔چونکہ انسان ایک اجتماعی مخلوق ہے اور اجتماعی زندگی کی اہم ترین ضرورت"حسن اخلاق"ہے لہذا انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اجتماعی زندگی سے بھرپور استفادہ کرنے اور معاشرے میں اپناوقار بنانے کے لئے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے ۔
رہبر انقلاب نے گام دوم انقلاب میں اخلاق کی ضرورت پر تاکید کی ہے اس لیے زیر نظر مقالہ میں آیات وروایات سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرہ میں اسلامی اخلاق کی اہمیت  وضرورت  کو پیش کی گئی ہے تاکہ معاشرہ مکمل اسلامی تنگ میں ڈھل جائے جس کے لئے آیات ورویات معصومین   کی روشنی میں اخلاق  لازمی ہے۔

کلیدواژه‌ها