رفاہ عامہ کی تقسیم میں عدالت علویؑ کی ایک جھلک

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی العالمیه ،پاکستان

چکیده

عدل و انصاف ایک ایسی صفت ہے  جس کے قیام کے لئے خالق کائنات نے اتنے انبیاء مبعوث کئے اوران میں سے ہر ایک نے اس بات پر توجہ  دیں، اور ان کے حقیقی جانشین اور وصی برحق نے بھی بڑے آب و تاب کے ساتھ اسی عدالت کے قیام کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہایا اور دنیا والوں کے لئے نمونہ عمل پیش کرکے بتا گئے حکمرانو! تمہاری یہ حکومت علیؑ کے نزدیک اس پھٹے پرانے جوتے کی بھی حیثیت نہیں رکھتی ، مگر یہ کہ اس کے ذریعہ  ظلم و جور کا خاتمہ کرکے عدالت قائم کرسکے۔یہ منصب اور تخت و تاج تمہارے ہاتھوں میں بھی خدا کی امانت اور عوام الناس میں عدالت قائم کرنے کا ذریعہ ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر اس مقالہ میں رفاہ عامہ کی تقسیم میں عدالت علویؑ کی ایک  مختصرجھلک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عالم بشریت ،بالخصوص ذمہ دار افراد اور حکمرانوں  کو نہج البلاغہ کے گوہربار کلمات سے استفادہ کرتے ہوئے دعوت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔اگر ہر ذمہ دار شخص اپنے اپنے رعایا کے درمیاں عدالت برقرار کرے تو  نتیجتا ہر معاشرہ اور سماج امن و امان اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

کلیدواژه‌ها