اسلامی تربیت کے مختلف حصےہیں اور اخلاقی تربیت ان میں سے اہم ترین حصہ ہے جو معاشرے کو اخلاقی فرائض سے آشنا اور اس پر عمل در آمدکرنے کا پابند کرتاہے۔ یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا معاشرے کی اخلاقی تربیت کرنا ممکن ہے ؟اگر ممکن ہو تو معاشرے کی اخلاقی تربیت کا ذمہ دار کون ہے؟ اور اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس تحقیق میں ہم تجزیاتی اور اجتہادی طریقہ سے آیات اور احادیث پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشرے کی اخلاقی تربیت کے سلسلے میں اسلامی حکومت کے فرائض کو بیان کریں گے۔ مختلف دلائل جیسے آیات، روایات، عقل، سیرت اورقواعد عامہ وغیرہ سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ معاشرے کی اخلاقی تربیت نہ فقط ممکن ہے بلکہ تمام انبیاء الہی نے اس فریضہ پر عمل کیا ہے اوران کے بعد اسلامی حکومت پر لازم اورواجب ہے کہ وہ بھی معاشرے کی اخلاقی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے فرائض انجام دیں۔ اسی طرح وہ تمام امور جومعاشرے میں اخلاقی تعلیم و تربیت کے لئے مقدمہ اور بنیاد کی حثیت رکھتا ہے ان تمام امور کو انجام دینا بھی اسلامی حکومت پر واجب اورلازم ہے ۔