اولاد کے جسمانی حقوق ( شہید آیت اللہ خامنہ ای کی یادوں کے ساتھ)

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

ڈاکٹریٹ، قرآن اور تربیتی علوم ، ہائر سکول آف قرآن اینڈ سائنسز، ایمیل

چکیده

اولاد ہمارے ہاتھ میں اللہ تعالی کی نعمت اور امانت ہے ۔  اس کے کچھ حقوق ہیں ہمارے ذمّہ۔ ایک بڑی ذمہ داری ہے ہمارے کاندھوں پر۔ اگر والدین نے اپنی اولاد کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کی۔  دنیا میں پرسکون رہیں گے کہ اپنی ذمہ داری ادا کردی ہے۔ قیامت میں بھی اللہ تعالی کی جانب سے اجرعظیم کے مستحق ٹھہریں گے۔ اگر نہیں تو، دنیا میں بھی پریشان رہیں گے۔ آخرت میں بھی گناہ گار ہوں گے۔ اولاد کے مختلف زاویوں سے حقوق ہیں۔ جیسے روحانی، جسمانی، نفسیاتی، معاشرتی، تعلیمی و معرفتی وغیرہ۔ اس مختصر تحریر میں، فقط اولاد کے جسمانی حقوق کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔ جسمانی حقوق میں اولاد کی جان کی حفاظت، صفائی ستھرائی، حلال و متوازن غذا  کی فراہمی اور کھیل کود  شامل ہے۔ اس تحریر میں قرآن مجید، روایات، علم نفسیات اور تفکرات و مشاہدات  کو لکھا گیا ہے۔ امت اسلامی کے عظیم الشان قائد فقیہ اور مجاہد و متفکر شہید آیت اللہ خامنہ ای ؒ کے بیانات سے بھی استفادہ کیا گیا ہے موضوعات کی مناسبت سے۔

کلیدواژه‌ها