استقامت قرآن کریم اور روایات اہل بیتؑ کی روشنی میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

کارشناسی ارشد،مجتمع فقہ و اصول ،جامعہ المصطفی العالمیہ،پاکستان

چکیده

راہِ خدا میں استقامت اور ثابت قدمی اسلامی معارف  میں ایک نہایت بنیادی مفہوم کی حیثیت رکھتی ہے۔ قرآنِ مجید اور اہلِ بیتِ اطہارؑ کی روایات میں استقامت پر غیر معمولی زور دیا گیا ہے، یہاں تک کہ ثابت قدمی کو بشریت  کی ہدایت، دنیا و آخرت میں انسان کی  نجات  اور الطافِ الٰہی کے نزول کی ایک اساسی شرط ہے۔ اسی طرح استقامت کو اعمال کی قبولیت کا معیار، ایمان کی صداقت کو پرکھنے کا میزان اور اطاعت و بندگی کی بنیاد قرار دیاگیا ہے۔
زیرِ نظر مقالے میں ہم نے اس امر کی کوشش کی ہے کہ قرآن کریم کی  آیاتِ  اوراہل بیت ؑ کی معتبر روایات کی روشنی میں استقامت کے مفہوم کو واضح کرنے کے علاوہ ، اس کےمختلف اقسام کا تعارف کرائیں اور ان اسباب و عوامل کو بیان کریں جو ثابت قدمی کی بنیاد کو مضبوط کرتے ہیں۔ نیز ان عناصر کی نشاندہی کریں جو انسان کو راہِ حق سے منحرف کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قرآنی، اخلاقی، اعتقادی اور انسان کی فردی و  اجتماعی زندگی پر استقامت کے اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا  گیاہے۔
یہ حقیقت بھی واضح ہوں کہ استقامت صرف فرد کی ایمانی بقا اور روحانی رشد کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک ایسا بنیادی عنصر ہے جو معاشرے کو توحیدی سانچے میں ڈھالنے، انبیاءِ الٰہی اور اولیاءِ خدا کی قربانیوں و مجاہدات کے ثمرات کی حفاظت، اور اسلامی اقدار کے تسلسل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

کلیدواژه‌ها