رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کا نئے تعلیمی سال کے آغاز پر پیغام

سخن سردبیر

نویسنده

دکتری فقه تربیتی،مجتمع آموزش عالی فقه، جامعه المصطفی العالمیه،پاکستان

چکیده

بسم الله الرحمن الرحیم
یَرفَعِ اللهُ الَّذینَ آمَنوا مِنکُم وَ الَّذینَ اوتُوا العِلمَ دَرَجات
نئے تعلیمی سال کا آغاز اور مدارس و جامعات میں علم و ادب کے مراکز کا دوبارہ کھلنا، نشاط، امید اور ملت کی ایک روشن اور شاندار مستقبل کی جانب تیز رفتار پیش قدمی کی نوید ہے۔ وہ مستقبل جس کی تعمیر ایران کے عزیز فرزندان اور اسلام و انقلابِ اسلامی کے مکتب میں تربیت پانے والی نسل کے توانا ہاتھوں میں ہے؛ وہی نسل جس کے بارے میں امام خمینی کبیر اور عظیم المرتبت رہبر، شہید اعلیٰ اللہ مقامہما الشریف، بارہا اپنی امیدوں کا اظہار فرماتے رہے ہیں۔
اب جبکہ نئے تعلیمی سال کا دروازہ طلبہ و طالبات اور دانشجویوں کے ایک عظیم ہجوم کے لیے کھل رہا ہے اور علم و حکمت کی راہ پر گامزن افراد، اللہ تعالیٰ کی توفیق پر امید رکھتے ہوئے، علم، معرفت اور مہارت کے حصول کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، مناسب ہے کہ غم زدہ ماؤں اور باپوں کے ساتھ ہم نوا ہوکر ایک بار پھر حالیہ مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے طلبہ کی یاد کو گرامی رکھیں۔
اس سال تعلیمی سال کے ابتدائی یادگار ایام ہمارے لیے اپنے ان فرزندان کی جدائی کا غم تازہ کریں گے جو ہم سے رخصت ہوچکے ہیں۔ مدارس اور جامعات میں بعض طلبہ، اساتذہ اور معلّمین کی خالی جگہ محسوس ہوگی، اور یہ غم ہمارے ذہنوں کو خیر و شر اور حق و باطل کے درمیان صحیح کشمکش کی طرف متوجہ کرے گا۔