شریعت میں چالیس عدد کو خاص اہمیت حاصل ہے اسی لئے اسے قرآنی مسئلہ جانا جاتا ہےکہ حضرت موسی ؑکی خدا سے خصوصی ملاقات کا دورانیہ ۳۰ دن سے بڑھا کر ۴۰ دن مقرر ہوا۔اسی طرح بعثت رسالت بھی چالیس سال بعد ، نماز شب میں چالیس مومن کا نام لے کر دعا کرنے کا حکم ،امام حسین ؑپر زمین و آسمان اور چرند پرند کاچالیس دن تک رونا، آفتاب اور ماہتاب کا سرخ ہونا، ۔ اب امام حسین ؑکا چہلم ہر سال کیوں مناتے ہیں ، اس کا جواب یہ ہے کہ آپ میں جو خصوصیات پائی جاتی ہیں ،جن کا تذکرہ متن میں ہوچکا ہے، کسی اور میں نہیں پائی جاتیں۔عاشورا اور اربعین کی عظمت ، اہمیت اور ہماری ذمہ داری کیا ہے ، اس کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔