ایک سوال جوہر و خاص عام کے ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ کیوں واقعہ کربلا ایک انقلاب میں تبدیل ہوااور تمام بشریت کے لئے درس گاہ بنا ؟ دنیا میں اس سے مشابہ اور بھی زیادہ درد ناک حوادث اورواقعات رونما ہوئے ہیں اور لیکن ان تمام حوادث اوروقعات کے درمیان صرف حادثہ کربلا کیوں ممتاز اور ماندگار بنا ؟ مہم ترین دلیل جو اس واقعہ کو دوسرے وقائع سے ممتاز کیا ہے وہ اس تحریک میں انسان کامل امام حسین ؑ جیسی ہستی کا ہونا ہے۔ علاوہ براین وہ اخلاقی اصول ہیں جو اس تحریک پر حاکم تھے،یعنی اس تحریک کی ابتدا سے لےکرانتہا تک کہیں پر بھی کوئی سیاہ نقطہ دکھائی نہیں دیتا بلکہ اس تحریک کے تمام نقاط فضیلت ،نور اور روشنائی سے پر ہے ۔یہی چیز واقعہ عاشورا کےجاوید اورماندگار ہونے کا سبب ہے ،یعنی جو چیز واقعہ کربلاکو ایک حماسہ میں تبدیل کر رہی ہے وہ اخلاقی اصول ہیں جن کوان تمام ترسخت شرایط کے باوجود فراموش نہیں کیا گیا۔غالبا انسان عادی حالت میں اچھا اور منطقی عمل کر تا ہے لیکن جب سخت شرایط میں اور مشکلات کے فشار میں گرفتار ہو جاتا ہےتو اس کے منطقی رفتار اور اخلاق بدل جاتےہیں لیکن اس تحریک میں موجود تمام افراد مخصوصا امام حسین علیہ السلام نے سخت ترین شرائط میں بھی دشمنوں کے ساتھ کرامت انسانی کے ساتھ پیش آیا۔