جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور تربیت اولاد

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری تاریخ اهل بیت ع جامعه المصطفی

چکیده

بنی نوع بشر کی تربیت کرنا اس قدر مہم ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے کو مربی کے طور پیش کیا ہے اور رسالت مآپ ؐکو پہلی بار تکلم کرنے کا حکم جب دیا تو اپنی تربیت والی صفت کا نام لے کر شروع کرنے کا حکم ہوا:اقراٴ بسم ربک الذی خلق ۔ اور ان ذوات مقدسہ کو مربی اور ہادی بشریت کے طور پر خلق فرمایا۔اسی اہمیت کے پیش نظر یہ مقالہ بعنوان" سیدہ کونینؑ اور تربیت اولاد "لکھا گیا ہے جس میں تربیت اولاد کے کچھ قواعد و اصول  اور کچھ واقعات کو رنگ فاطمی میں رقم کرنے کی کوشش کی ہے ،ساتھ ہی تربیت اولاد کی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے والدین کو کس قدر تلاش اور کیا کیا طریقے اختیار کرنا چاہئے ، سے بحث کی ہے کہ جس کے نتیجہ میں اولاد صالح انسان کی دنیوی اور اخروی زندگی کے لئے بھی مفید ثابت ہو،اس مدعا کو  احادیث  معصومینؑ خصوصاً جناب سیدہ ؑکے فرامین کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ مقالہ مختصر ہی سہی لیکن تربیت اولاد سے مربوط فاطمہ ؑ کی زحمتوں کی عکاسی کرتا ہے۔