حضرت فاطمه سلام الله علیها کے نمایان صفات اور کمالات

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی

چکیده

قرآنی تعلیمات کے مطابق ، فاطمہ سلام اللہ علیہا   کامل انسان ہیں جو  اس خصوصیت کی وجہ سے لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل بن سکتی ہیں  اور لوگوں کو دنیوی اور آخرت کی کامیابی  کے لئے ان سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ حضرت خدیجہ  سلام اللہ علیہا  ،حضرت مریم  سلام اللہ علیہا  ، حضرت آسیہ  فرعون کی بیوی ، اور فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا   کی زندگی میں تمام مردوں اور عورتوں کے لئے  نمونہ ہیں ، اور ایسا نہیں ہے کہ ان کے افکار ، عقائد ، سلوک اور اعمال ہی صرف خواتین کے لئے نمونہ ہیں  ۔
اگر ہم فاطمہ سلام اللہ علیہا کو اپنی زندگی کے لئے نمونہ اور  اسوہ قرار دیتے ہیں  اور اس کے مطابق اپنی طرز زندگی کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں تو ، ہمیں ان کی زندگی کی تفصیلات اور اس کی اخلاقی خصوصیات ، کمالات ، اقدامات اور حتی کہ اس کے رد عمل سے بھی آگاہ ہونا چاہئے۔  آج کے اس پر آشوب دور میں ضروری ہے کہ اس شخصیت  کے مختلف  صفات اورکمالات کو  بیان کیا جائے  ،  زندگی کے مختلف   پہلووں  پر روشنی ڈالی جائے تا کہ اس پر عمل کر کے مادی و معنوی کمالات کو حاصل کرسکے ۔قرآن مجید اور مستند روایتوں کے ذریعے سے ، ہم ان کی طرز زندگی  ، ان کی سیرت کو حاصل کرسکتے ہیں ۔