معاشی جد وجہد اور اپنی زندگی کو بہتر بنانا ، ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جس کی طرف ہمیشہ انسانوں کی توجہ رہی ہے۔ اور تاریخ بشر میں معاشی زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کی گئی ہے اسلام نے حیات انسانی کے تمام پہلوؤں کے لئے جامع اور مانع پروگرام مہیا کیا ہے۔
قرآن اور روایات نے کسب معاش کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اپنے آپ کو خود کفیل کرنے ، اپنی عیال کو ، اپنے بچوں کو دوسروں کی محتاجی سے بچانے کا حکم دیا ہے ۔ اسلام نے مختلف طریقوں سے ہمیں کسب معاش کی ترغیب اور تشویق کی ہے ۔اس مقالہ میں کسب معاش کے مختلف ادلے بیان کیے گئے ہیں۔ اگر کسب معاش کے دلائل کو دیکھا جائے تو ان دلائل نے مختلف تعابیر سے ہمیں کسب معاش کی طرف دعوت دی ہے ۔ بعض دلائل کسب معاش کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کر رہاہے جبکہ بعض دلائل میں مختلف پیشوں کی معرفی کی ہے۔ اور ہمیں ایک جائز پیشے کو اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعض دلائل میں کسب معاش کرنے والوں کی تشویق کی ہے اوربعض ادلہ کسب معاش کے فوائد اور برکات کو بیان کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض ادلہ میں کسب معاش کے حوالے سے انبیاء اور معصومین کی سیرت بیان ہوئی ہے ۔ اسی طرح بعض ادلہ میں زمین کے فوائد اور منافع سے استفادہ کرنے کا حکم دیا ہے۔