جنسی بے راہ روی کے بنیادی اسباب و عوامل

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری جامعه المصطفی

چکیده

رب کائنات نے انسان کی خلقت کے وقت سے ہی جنسی خواہشات کو غذائی خواہشات سمیت دیگر انسان کے فطری خواہشات کی طرح اس کی فطرت میں رکھ دی ہے۔ اور ہر انسان اپنی اس خواہش اور بھوک کو مٹانا چاہتا ہے جو اس کا مسلمہ بنیادی حق ہے۔ مذہب ہو یا فقط معاشرتی ضابطے دونوں نے ہی ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انسان کو جائز راستے دکھائے ہیں۔ اور ان جائز راستوں کے مخصوص شرائط و حدبندیاں مشخص کی ہے۔  جب ہم ان جائز راستوں پر چلنا انسان کے لئے مشکل بنادے تو یہ جنسی خواہشات انسان کو جنسی میدان میں بغاوت پر مجبور کردیتی ہے۔ جہاں جرائم، جنسی زیادتیاں اور بے راہ رویاں جنم لیتی ہیں۔  جب جنسی بے راہ روی کی بات ہوتی ہے تو لازمی طور پر دو موضوع مورد بحث قرار پاتے ہیں:
الف) جنسی بے راہ روی کے بنیادی اسباب و عوامل
ب) جنسی بے راہ روی کا راہِ حل
اس مختصر مقالے میں دونوں موضوعات پر کافی و شافی بحث کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے فقط جنسی بے راہ روی کے بنیادی اسباب و عوامل کو اختصار کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کریں گے۔

کلیدواژه‌ها