قرآن و حدیث کی روشنی میں خواتین کی تربیت

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

پرفسور شعبه عربی دانشگاه پیشاور پاکستان

چکیده

اللہ کا ہمیشہ بنی نوع انسان پر یہ احسان رہا کہ وہ اسکی ہدایت و راہنمائ کا انتظام کرتا رہا ۔ قرآن عظیم ان انتظامات کی کڑیوں میں سے ایک ایسی مضبوط ؛کڑی ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کو روشنی فراہم کرتا رہے گا۔قران شاہد ہے کہ : (ان ھذا القرآن یھدی للتی ھی أقوم)(۱)قرآن کریم سچائیوں پر مبنی علوم کی ایک ایسی درس گاہ ہے جو تمام نسل آدم کودُنیا میں امن و سکون اور ترقی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت کے دائمی نقصانات اور تکالیف سے بچنے اور محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتاتی ہے یہ ہدایت ہے، نورمبین، حبل متین ہے جس نے اس کے سوا دوسری کتاب سے طلب کیا وہ حکم الٰہی سے گمراہ ہوا۔ یہ احکام کی تربیت گاہ ہے جو اپنے سیکھنے والوں کی ایسی راہنمائی کرتی ہے کہ انہیں غلامی سے سرداری، دشمنی سے دوستی، تکبر سے عاجزی، جنگ سے امن، نفرت سے محبت، اندھیرے سے روشنی اور سب سے بڑھ کر عدم کو وجود عطا کرتی ہے۔

کلیدواژه‌ها