تعلیم وتربیت کے انسان سے مربوط قرآنی مبانی کا ایک مطالعہ

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی کارشناسی ارشد جامعه المصطفی

چکیده

 تعلیم وتر بیت انسان کی زندگی میں سب سے اہم اور کلیدی کردار کا   حامل ہے۔ کسی بھی  قوم یا مکتب میں تعلیم وتربیت کے سسٹم پر ہی اس کی نظریاتی وعملی بنیاد بنتی ہے۔ اسلام ایک  کامل وجامع نظام حیات ہونے کے لحاظ سے زندگی کے تمام شعبہ جات میں اپنے خاص نظریہ، اہداف اور روش رکھتا ہے۔  تعلیم وتربیت کے حوالے سے اسلام نے  دوسرے مکاتب کے مقابلے میں  گرانقدر نظریات پیش کئے ہیں،قرآن وسنت میں تعلیم وتربیت کے حوالے سے جامع تصور پیش کیاگیا ہے۔ لیکن مغربی نظریہ تعلیم  اس وقت  دنیا  میں حاکم ہے۔ اسلام کو جامع نظام سمجھنے کے باوجود عملی میدان میں مغربی نظریہ تعلیم  کو ہی انسانیت کے لیے نجات بخش  قرار دیتے ہیں۔
 زیر نظر مقالہ میں اسلامی نظریہ تعلیم وتربیت کے سلسلے میں ایک  اجمالی نگاہ کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اسلامی نظریہ تعلیم کا ایک خاکہ ذہن میں آجائے۔

کلیدواژه‌ها