اولاد کے لئے والدین کی زحمتوں اور مشقتوں کے مقابلے میں اسلام نے انہیں بہت بڑا مقام عطا کیا ہے۔ اور اولاد پر والدین کے ساتھ احسان، ان کا احترام، ان کی اطاعت،خدمت اور اس کے علاوہ بہت سارے حقوق فرض کئے ہیں۔ تاکہ والدین بھی ضرورت کے وقت اولاد کا سہارا لے سکیں اور بڑھاپے میں اولاد کی پیار و محبت اور خدمت سے محروم نہ رہیں۔ اولاد پر والدین کے حقوق نہ صرف ان کی زندگی میں بلکہ مرنے کے بعد بھی ان کا حقوق اداکرنا ضروری ہے۔کیونکہ ان کے مرنے کے بعد اولاد ہی ہے جو ان کی یاد کریں اور انہیں اس تنہائی کے عالم میں کچھ بھیجیں۔