انسان ایک ایسی خود مختار مخلوق کا نام ہے جو کمال کی تلاش میں ہے۔ خود مختاری کے بغیر انسان اعلیٰ اہداف کو حاصل نہیں کر پاتا۔ لیکن خودمختاری بذات خود، معرفت، رحجان اور قدرت کے تین عناصر پر مشتمل ہے۔انسان کے ارادی و اختیاری کام رجحان اور شناخت و آگاہی کے بغیر وقوع پذیر نہیں ہوتے۔اس پسِ منظر میں اس مقالے کا سوال یہ ہے کہ آیا انسانی رجحانات کا محرک فقظ معرفت و شناخت ہے یا معرفت و شناخت کےساتھ تمایلات و رجحانات اورعواطف بھی عوامل ہیں ؟ اس تحقیق کے نتیجہ میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ انسان کی اخلاقی تربیت کے لئے صرف معرفت کافی نہیں ہے بلکہ معرفت اور رجحان کا باہمی تعامل ہے۔انسانی کردار و رفتار میں دونوں اہم کردار کی حامل ہیں۔