عقلی اور نقلی دلائل کی روشنی میں خدا کی شناخت اور اس کی اہمیت

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

صراط مستقیم سے گمراہی یہ ہے کہ انسان اپنے انتخاب کو دین کے معیار پر ترجیح دے، حیوانی غرائز کی تکمیل میں حد و حدود کا لحاظ نہ رکھے، دین و شریعت اور خدا و ایمان کا صریح انکار کر دے یا بظاہر دین داری کا لبادہ اوڑھ کر اپنی بے راہ روی کی توجیہات تراشے اور خدا و قیامت کے بارے میں شبہات ایجاد کرے۔یہ وہ یلغار ہے  جس کا ہر نسل شکار ہے۔ عصر حاضر میں ہمارے  چھوٹے چھوٹے درسگاہوں سے لیکر بڑے بڑے درسگاہوں ( کالجز اور یونیورسٹیز)  تک میں مغربی ثقافتی یلغار کا ایک پورا سیلاب  بہہ  رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری جدید نسلوں کے اذہان مشوش کا شکار ہیں۔  اگر  ہم غور کریں تو  معلوم ہوگا کہ یہ لوگ اپنے اہداف کو پانے کے لئے ایسے نظام متعارف کرا  رہے ہیں جس کی بنیاد لیبرل اورسکیولر پر مبنی ہے۔ اس سیلاب کے دلدل سے نسل نو کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ دشمن پوری منصوبہ بندی کے تحت  غیر محسوس طریقے سے  ان مسموم افکار کو بچوں  کی نصابی کتب   کا حصہ بنا کر پیش کرنے میں   اپنی  پوری توانائیاں   صرف کررہے ہیں ۔جس کا واضح نتیجہ یہ  نظر آتا ہے کہ ان درسگاہوں میں  زیر تعلیم  بچوں  کا ذہن  ان  غلیظ  خیالات سے  متاثر ہورہا ہے  ۔ یہی وجہ ہے کہ  ان میں پڑھنے والے بچوں  کے سامنے  آج دینی  اقدار   ٹھوس مجہول کی دیوار بن کرنمایاں ہورہی ہیں۔   ان کے ذہنوں میں  طرح طرح کے شبہات اور سوالات  پیدا ہورہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں  اپنے بچوں کی فکری اور عقیدتی  تربیت کی حد الامکان کوشش  کرنی چاہئے ۔ اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو قیامت کے دن ہم سب جواب دہ ہوں گے۔  اسی ضرورت کے پیش نظر ہم نے اس مقالہ میں نسل نو کو خدا کے تصور کا مختصر تاریخچہ بیان کرنے کے ساتھ  خدا کی شناخت اور  خدا تک پہنچنے کی آسان راہ  کو سلیس اردو میں لکھنے کی کوشش کی ہے ۔ توجہ رہے ہم نے اس مطلب کو  ثابت کرنے کے لئے عقلی اور منطقی ٹھوس دلائل کے ساتھ قرآن اور سنت سے بھی دلیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تاکہ جدید نسلوں کے اذہان میں پیدا ہونے والے شبہات دور ہو اور دشمن کے مذموم عزائم اپنے مشن میں ناکام رہے۔  مقالہ کے پہلے حصہ میں چند کلیدی الفاظ کے مفہوم  کو بیان کیا ہے ۔ جیسے دلیل عقلی، دلیل نقلی، عقیدہ و ۔۔۔اسی طرح  اس مقالہ میں فطری اور غیر فطری امور میں موجود فرق کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ خدا شناسی امور فطری میں سے کیسے ہیں۔   اس کے علاوہ بھی چند مہم ابحاث کو زیر بحث لایا گیا ہے۔  وہ یہ ہیں: خدا کا تصور، خدا کی شناخت پر عقلی و نقلی ، دین کی ضرورت و اہمیت پر عقلی دلیل  اور خدا کی ذات کو پہچاننا کیوں ممکن نہیں ہے 

کلیدواژه‌ها