حضرت فاطمہ زہرا(س) کی عصمت اورعظمت کا تذکرہ اهل سنت کی روایات کی روشنی میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

اهل سنت کی روایات میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شخصیت کو بہت اہمیت دی گئی ہے مکتب تسنن سے تعلق رکھنے والے معتدل مزاج  علماء ودانشمندوں نے اپنی کتابوں میں   موجود روایات  کے مطابق  حضرت فاطمہ( س )کو انسانی فضائل کی جامع خاتون کے طور پربیان کیا گیا ہے۔بی بی دوعالم کے فضائل پر مشتمل  اہلسنت کی کتابوں میں تشریحی اور غیر تشریحی روایات موجود ہیں۔اس کے علاوہ  انہوں نے قرآنی نقطہ نظر سےبھی حضرت کے مقام وعظمت کوظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ تشریحی روایات میں آپ کے فضائل  کھول  کر بیان  ہوئی ہیں  اور غیر تشریحی روایات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیها کی سیرت کی دوسری جہتوں کو روشن کرتی ہیں۔اگر ہم ان دونوں روایات  کوجمع کریں تو اس کا خلاصہ یہ بنتا ہے کہ  حضرت زہرا (س) اہل بیت پیغمبرکا مرکز اور منبع ہیں، اسی ہستی سےحضرت رسول خدا (ص) کی نسل چلی هے ۔ حضرت زهرا وه ہستی ہے جس  نے پیغمبر اکرم  کے زمانے میں رسالت ونبوت کا دفاع کیااور آنحضرت کی رحلت کے بعد مدافع امامت و ولایت ہونے کا ثبوت دیا ۔ زهراء (س) پیغمبر اکرم کے ہاں  بہت  عزیز تھیں  آپ نے دو جہانوں کی عورتوں کی سرداری کا تمغہ اپنے بابا سے  حاصل کیا کسی بھی شخصیت کی عصمت اورعظمت و مقام کو ثابت کرنے کے لیے اس کے قول و فعل کو حجت ماننے کی ضرورت ہے اورقول و فعل هرعقیدہ وعمل کے لیے منبع  قرار دینی کی ضرورت ہے۔ اس مقاله میں سب سے پہلے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت وعظمت کو اہلسنت کے روایی اورتفسیری منابع سے ثابت کیا ہے، اس سلسلے میں کچھ روایت جیسے احادیث طہارت، حدیث ثقلین، حدیث نجات، حدیث رضا اور غضب الٰہی اور غضب فاطمہ  بیان کرنے کے ساتھ قرآن کی کچھ  آیات جیسے  آیت تزکیہ، آیت استغفار اور آیت الکرسی  وغیرہ کا  ذکر کیا ہے.قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس مقالہ میں اہم سنی روایی اورتفسیری مآخذ پر بحث کی گئی ہے اور آیات و روایات کی روشنی میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت و عظمت کو ثابت کرنے کی  کوشش کی گئی ہے۔ یہ مسلم بات ہے کہ اہلسنت کے منابع میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت ثابت ہوئی ہے جیسے حدیث طہارت، حدیث ثقلین، حدیث نجات، وغیرہ۔ہم یہاں  ان احادیث کو نقل کردیتے ہیں  جن سے  اہلسنت  محدثین اور مفسرین  نےحضرت زہرا (ع) کی عصمت کو ثابت کیا ہے۔ 

کلیدواژه‌ها