انقلاب کادوسرا مرحلہ

مطالب عمومی

نویسنده

چکیده

انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب حضرت  آیت اللہ  العظمی  سیدعلی خامنہ ای(مد ظلہ)کاپیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سیدنامحمدوآلہ والطاہرین وصحبہ المنتجبین ومن تبعہم باحسان الی یوم الدین۔
دل کی گہرائیوں سے درود وسلام ہو اس قوم اورنسل پر جس نے اس انقلاب کا آغاز کیااور اس نسل پر جو دوسرےعظیم چالیسویں(چالیس سالہ)میں داخل ہورہی ہے۔"انقلاب اسلامی وہ واحد انقلاب ہے جس نے انقلاب کے اہداف کےساتھ خیانت  کئے بغیر چالیس سال گزار لئے ہیں۔
انقلاب اسلامی کی برکتیں
انقلاب اسلامی نےایک تاریخی اور طویل زوال کاخاتمہ کیا اور اس ملک  کوترقی  اور پیشرفت کے راستے پرگامزن کردیا جوپہلوی اورقاجار کے دور میں شدید تحقیر اورپسماندگی  کاشکارتھا۔انقلاب اسلامی نے پہلے مرحلےپرظالمانہ اور باعث ننگ وعار سلطنت کی جگہ عوامی حکومت(مردم سالاری)قائم کی اوریوں تمام جہتی اورحقیقی ترقی کے ضامن  قومی ارادےکے عنصرکوملکی انتظام وانصرام چلانےمیں  شامل کیا۔انقلاب اسلامی  نے حالات وواقعات اورایڈمنسٹریشن کےمیدان کا اصلی کھلاڑی جوانوں کوقرار دیا۔انقلاب اسلامی نے پوری قوم کوجذبہ اور یقین(ہم کرسکتےہیں)دلایا۔دشمنوں کی طرف سےپابندیوں کی برکت سے اندرونی صلاحیتوں پر انحصارسیکھاجو(دیگر)عظیم برکتوں کی بنیاد ہے۔

کلیدواژه‌ها