اسلامی تربیت کے مختلف شعبے ہیں اور اخلاقی تربیت ان شعبوں میں سے اہم ترین شعبہ ہے جو معاشرے کو اخلاقی فرائض سے آشنا اور اس پر عمل در آمدکرنے کا پابند کرتا ہے۔ جو بات اہمیت کے حامل ہے وہ یہ ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا معاشرے کی اخلاقی تربیت امکان رکھتا ہے ؟اگر ممکن ہو تو معاشرے کی اخلاقی تربیت کا ذمہ دار کون ہے؟ اور اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس تحقیق میں ہم تجزیاتی اور اجتہادی طریقہ سے آیات اور احادیث پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشرے کی اخلاقی تربیت کے سلسلے میں اسلامی حکومت کے فرائض کو بیان کرنے کی کوشش کریں گے ۔ مختلف دلائل جیسے آیات، روایات، عقل، سیرت اورقواعد عامہ وغیرہ سے یہ بات ثابت ہوتا ہے کہ معاشرے کی اخلاقی تربیت نہ فقط ممکن ہے بلکہ تمام انبیاء الہی نے اس فریضہ پر عمل کیا ہے اوران کے بعد اسلامی حکومت پر لازم اورواجب ہے کہ وہ بھی معاشرے کی اخلاقی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے فرائض انجام دیں۔ اسی طرح وہ تمام امور جومعاشرے میں اخلاقی تعلیم و تربیت کے لئے مقدمہ اور بنیاد کی حثیت رکھتا ہے ان تمام امور کو انجام دینا بھی اسلامی حکومت پر واجب اورلازم ہے