بیت المال کی عادلانہ تقسیم سیرت معصومینؑ کی روشنی میں

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

عدالت ایک ایسی صفت ہے کہ مکتب اہل بیت {ع} میں اسے اصول دین میں شمار کیا ہے ورنہ اللہ تعالی کی اور بھی سینکڑوں صفتیں تھیں جیسے خالق ، رازق، رحمن، رحیم ، قہار، غفار، و۔۔۔ لیکن جس طرح لفظ جلالہ"اللہ" کا ذکر آتا ہے تو باقی تمام اسمائے الہی سمٹ جاتے ہیں اسی طرح جب عدالت والی صفت کا ذکر ہوتا ہے تو باقی تمام صفات بھی اسی میں سمٹ جاتی ہیں۔ پس جس شخص یا معاشرہ میں عدالت قائم ہوجائے وہ الہی انسان اور معاشرہ بن جاتا ہے۔اسی لئے اللہ تعالی اور اس کے انبیاء اور اولیاء بھی چاہتا ہے کہ بنی نوع بشر کے درمیاں بھی زندگی کے تمام شعبوں میں عدالت قائم ہوجائے۔اسی اہمیت کے پیش نظر بیت المال کی عادلانہ تقسیم سیرت معصومین ع کی روشنی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس موضوع کے ذیل میں عدالت،بیت المال،سیرت امیرالمومنین اور ساتھ ہی سیرت بعض شہدائے آٹھ سالہ دفاع مقدس کو   ہم جیسے گناہگاروں کے لئے بعنوان عبرت بیان کیا گیا ہے۔

کلیدواژه‌ها