اولاد کی معاشی اوراقتصادی تعلیم و تربیت کا فقہی جائزہ

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

مدرس جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

اسلامی تعلیم  و تربیت کے مختلف شعبے ہیں جن میں سے ایک اولاد کی  معاشی اوراقتصادی میدان میں اسلام کی معاشی تعلیمات کے عین مطابق تعلیم و تربیت ہے ۔ والدین جس طرح  اولاد کےعقائد، عبادات ،اخلاقیات،احساسات کی تعلیم و  تربیت کا ذمہ دار ہیں  اسی طرح  ان کی سیاسی، سماجی ،ا جتماعی معاشی اور اقتصادی  تعلیم  و تربیت کے بھی ذمہ دار ہیں۔ معاشی اور اقتصادی تربیت سے مرادبچوں کو معاشیات کے میدان میں  موجوداخلاقی اصولوں کےبارے میں آگاہی دینا ہے تاکہ وہ معاشی مسائل میں  اسلام کے  ان ارزشمند اخلاقی اصولوں کی پاسداری کریں  اور اسلامی معاشی نظام کی شناخت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پہچان سکیں ۔  اس موضوع پر فقہی تحقیق اس سلسلے میں اسلامی نقطہ نظر کو واضح کر سکتی ہے کہ  اولاد کی معاشی اور اقتصادی  تربیت  کا ذمہ دار کون ہے؟ اور اس کا شرعی  حکم کیا ہے؟اسلامی نقطہ نظر سے بچوں کی معاشی اور اقتصادی تربیت کی ذمہ داری والدین پر پر واجب ہے ؟ یا خود بچوں کے لیے معاشی اور اقتصادی شعبے میں تعلیم حاصل کرنا واجب ہے؟
 اس تحقیق میں  ہم  تجزیاتی اور اجتہادی طریقہ سے  آیات اور احادیث کی روشنی میں  اولاد کی معاشی  اور اقتصادی  تربیت کے حوالے سے والدین اورمربی  کے فرائض بیان کی ہے ۔  بعض دلائل کے مطابق والدین پر اولاد کی معاشی اور اقتصادی تربیت  کرنا واجب اوربعض دلائل کے مطابق مستحب  ہے۔بنابراین والدین کی شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ  اپنے بچوں کی معاشی  اوراقتصادی تعلیم و تربیت کریں۔

کلیدواژه‌ها