اسلامی نقطہ نگاہ سے حلال کسب کی اہمیت اور اس کا فقہی حکم

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجو دکتری جامعه المصطفی العالمیه

چکیده

انسان کو اس دنیا میں زندگی بسر کرنے  کے لئے بہت ساری چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ان میں  مادی ، معنوی ، فکری  اور نفسیاتی ضروریات  قابل ذکر ہیں یہ ضروریات درست اور جائز راستوں سے میسر نہ آئیں تو غلط راستوں سے پورا کرنےکی کوشش کی  جاتی ہے۔   ان میں سے کچھ ضروریات حلال کسب  اور کمائی  کے ذریعے سے پوری کی جا سکتی  ہیں۔  اسی لئے دین اسلام میں  حلال کسب اور کمائی کو  خاص اہمیت حاصل ہے اوراسلامی معاشرے میں  ان ضروریات کو پورا کرنے کے خاص طور و طریقے بیان ہوئے ہیں۔ کبھی  انسان کے  انفرادی  پہلو کو   مد نظر   رکھتےہوئے حلال کسب کی اہمیت بیان ہوئی ہے  کہ انسان کو اپنی عزت اورآبرو کی حفاظت، قرض چکانے کےلئے حلال مال جمع کرنے کی  تاکید ہوئی ہے  اور  کبھی  اجتماعی اور معاشرتی پہلوں کو ملحوظ نظر  رکھ کر حلال کسب کی اہمیت بیان ہوئی ہے۔  اسی طرح اسلامی نقطہ نظر سے اسلامی معاشرے میں مسلمانوں   پر دوسروں کی نسبت  کچھ ذمہ داریاں عائد  ہوتی ہیں۔  ان میں  کچھ ذمہ داریاں  گھر کے سربراہ ہونے کے ناطے  مرد کی گردن پر  عائد ہوتی ہیں جیسے  نفقہ کی ادائیگی اور گھر والوں کو  آسائش فراہم کرنا۔    کچھ ایسی ذمہ داریاں بھی ہیں جو ایک مسلمان ہونے کے ناطے انسان پر عائد ہوتی ہیں  جیسے خمس اور زکات کی ادائیگی ۔ کچھ ذمہ داریاں بحیثیت  انسان ہمارے اوپر عائد ہوتی ہیں جیسے  ضروت مندوں پر  انفاق کرنا ۔  یہ بات  اظہر من الشمس ہے کہ ان  تمام ا ذمہ داریوں کی ادائیگی حلال کسب اور کمائی کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

کلیدواژه‌ها