دانشجوی سطح چهار فقه و اصول جامعه المصطفی العالمیه
چکیده
مقاله حاضر میں آیات و روایات کی روشنی میں اسلام میں اقتصاد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس مقالے میں انجام شدہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسانی معاشرے کی سلامتی اقتصادی سلامتی پر منحصر ہے۔ مسائل اقتصادی کی جانب توجہ دینا پیامبران الہی اور آئمہ اطہار علیہم السلام کے اہداف عالیہ میں شمار ہوتا ہے۔ قرآنی آیات اور روایات میں اقتصادی بہبود و سلامتی سے متعلق تمام ضروری دستورات بیان ہوئے ہیں، لیکن انسانی معاشرے میں زندگی کرنے والے تمام افراد پر لازم ہے کہ پیامبران الہی اور آئمہ اطہار علیہم السلام کے فرامین پر اعتقاد کامل رکھتے ہوئے ان دستورات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں تا کہ زندگی کے تمام مراحل میں کامیابی سے ہمکنار ہو جائیں۔