عقیقہ کا تربیتی تجزیہ و تحلیل

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی ص از پاکستان

چکیده

اسلام کے نقطہ نظر سے بچوں کو بچپن سے ہی ایک خاص مقام اور خصوصی حقوق حاصل ہیں اور والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس  کی رعایت کرتے ہوئے ان کی سعادت کا  راستہ ہموار کریں ۔ایک صالح بچے کی پرورش  ، اس کی صحیح تربیت اور اسے مطلوبہ سعادت اور کمال تک پہنچانا پیدائش کے لمحے سے ہی  شروع ہوجاتا ہے جیسا کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کے کان میں ا ذان اور اقامت پڑھنا، اس کا اچھا نام رکھنا اور بچے کی  اچھی تربیت کے لئے سعی و کوشش کرنا  وغیرہ  تا کہ  فرزند کی صحیح تربیت کر کے  اس  کے اندر خالص پاک  انسانی صفات  رشد اورشکوفا ہو سکے۔ دین اسلام نے  جن چیزوں کا حکم  زیادہ تاکید کے ساتھ بیان کیا ہے ان میں سے ایک   بچے کی ولادت کے بعد اس کے لئے عقیقہ کرنا ہے  ۔ مشہور شیعہ فقہاء کے نزدیک عقیقہ مستحب ہےلیکن بعض فقہاء بشمول سید مرتضیٰ اور ابن جنید اسکافی کے نزدیک عقیقہ واجب ہے۔ اہل سنت  کے ہاں جیسے شافعی اور مالکی کے مطابق  بھی  عقیقہ کرنا مستحب ہے۔فقہی احکام  کا تربیتی  تجزیہ و تحلیل  ایک عقلی کاوش ہے جو قرآن و سنت، استدلال اور تجربے سے حاصل کردہ حقائق پر مبنی ہے تاکہ احکام کے اسباب، اسرار اور حکمت کی بررسی   کے ساتھ ساتھ  تربیتی پہلو سے احکام فقہی پر عملی پابندی کے اثرات و نتائج کو پیش کر سکے۔ موجودہ  اورگذشتہ فقہاء نے   بھی بعض فقہی احکام کی تربیتی تحلیل و تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔فقہی احکام کے تربیتی تجزیے کے لیے آلات اور منابع کی ضرورت ہے، جن میں سب سے اہم آیات ،روایات ، عقل اور بعض  انسانی علوم  جیسے علم نفسیات اور علم تعلیم و تربیت ہے۔ فقہی احکام کے تربیتی تجزیے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے ایک  تربیتی موضوعات میں شرعی حکم اخذ کرنے میں مدد اور، تربیتی موضوعات میں ثانوی فقہی عنوانات کا تعین کرنا  شامل ہیں۔ اس مقالہ میں  فقہی حکم عقیقہ کا تربیتی تجزیہ و تحلیل پیش کیا گیا ہے ۔

کلیدواژه‌ها