قیام امام حسین علیہ السلام کے تربیتی پیغامات

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی ص

چکیده

خدا پر ایمان
امام حسین  علیہ السلام      توحید اور ایمان کی تعلیم دیتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ  توحید کے اندر دوسرے تمام اوصاف خداوندی پوشیدہ ہیں ۔ امام ؑ  مکہ میں یہ دعا کرتے ہوئے نظرآتے ہیں کہ :اے میرے خدا !میں غنا کی حالت میں تیری طرف محتاج ہوں پس کس طرح حالت فقر میں تیری طرف محتاج نہ ہوں۔دانائی کی حالت میں نادان ہوں پس کس طرح نادانی کی حالت میں نادان نہ رہوں۔۹امام حسین  علیہ السلام     حر کے لشکر سےمخاطب ہو کر  فرماتے ہیں کہ: میری تکیہ گاہ خدا ہے اور مجھے تم سے بے نیاز کرتا ہے ۔   ۱۰   صبح عاشور لشکر ابن سعد شور وغل اور طبل بجاتے ہوئے خیمہ کی طرف آئے  تو     آپ نے فرمایا : خدایا !ہر گرفتاری اور مشکل میں تو میری پناہ گاہ اور امید ہے اور ہر حادثہ میں جو مجھے پیش آتا ہے تو میرا مدد گار ہے۔۱۱جب   زخمی ہو کرکربلا کی زمین پر تشریف لائے تو فرمایا: الهی رضا بقضائک و تسلیما لامرک و لا معبود سواک یا غیاث المستغیثین‏۔