امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کی نگاہ میں تربیتی اصول

نوع مقاله : مقاله پژوهشی

نویسنده

دانشجوی دکتری فقه تربیتی جامعه المصطفی

چکیده

انسانی معاشرے کی اصلاح اور بہتری میں تعلیم اور تربیت کا  بنیادی کردار  ہوتاہے ۔  تربیت کے ذریعےکسی بھی قوم کے اچھے افکار، اخلاق اورثقافت   کو آنے والی نسلوں تک منتقل کر سکتے  ہیں۔  انسان کے پوشیدہ  استعداد اور صلاحیتوں کو نکھار نے کا نام تربیت ہے، اس مقصد  کے حصول کے لئے مختلف طریقے اور اصول بیان کئے جاتے ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں  بچوں کی تربیت کے لئے سکولوں  کے حوالے کر کےتمام تر تربیتی ذمہ دار انہیں قرار دیتے ہیں جس کے تمام تر خوبیوں کے باجود  بچوں کے اخلاقی ، فکری اور عبادی پہلووں کی تربیت میں کمی  رہ جاتی ہے۔ ہم نے  اس مقالے میں امیر المومنین ؑ کے بیان کردہ تعلیم اور تربیت کے اصول کا   کھوج لگانے کی کوشش کی ہے  ۔امام علی ؑ کی تعلیم و  تربیت کے اہم ترین اصولوں میں  سے تربیت کرنے کا ذمہ دار والد، والدین کی خصوصیات کابچوں کی تربیت میں تاثیر گذار،انسان کے تمام ابعاد کی تربیت ، تربیت میں دوراندیشی اور متربی کے سن و سال کا خیال رکھنا قابل ذکر ہے۔

کلیدواژه‌ها