خاندان اور اس کے اہم وظایف کی طرف اسلام نے ابتدا ہی سے اشارہ کیا ہے جبکہ دوسرے ادیان اور مذاہب میں اس حد تک توجہ نہیں دی گئی ہے. پیامبر اکرم ص نے ابتدا ہی میں "وانذر عشیرتک الاقربین" کی بنیاد پر اس کی اہمیت اور اثر گذاری کی طرف راہنمائی کی ہے. اس مقالہ کا مقصد اسی اہم وظایف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے دیگر پہلوؤں کی طرف اشارہ کرنا ہے. لذا اس مقالے میں اسلام میں خاندان کی اہمیت ،مقام اور اس کے اہم وظایف کی طرف اشارہ اور تحلیل کرنے کے ساتھ متون اصلی اور مدلل طریقے سے اس کے مختلف زاویے پر روشنی ڈالیں گے۔