معاشرے کی اہم بنیاد خاندان ہے۔ اور اس مقدس عمارت کی مضبوطی؛ کمیونٹی کی ترقی کے افق پر واضح خط کھینچے گی۔ خاندان ان اولین اداروں میں سے ہے جس کو اسلامی طرز زندگی کو قائم اورمزین کرنے ؛جو کہ فطرت اور حرکت پر مبنی ہے؛ اور فضیلت اور کمال کیلیے تشکیل دیاگیا ہے اور انسانی تہذیب کی تعمیر اور نئی نسل کی پرورش، ارکان کی سلامتی اور ذہنی سکون فراہم کرنے، لوگوں کیا احساساتی ضروریات کو پورا کرنے اور بچوں کی مناسب پرورش میں اس کا بہت ہی گراں قدر حصہ ہے۔ بہت سے عوامل خاندان کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں کارآمد ہیں؛ ان میں سے خاندان میں حسن معاشرت، نظم و ضبط، خاندان میں مشورے کے جذبے کا وجود، زندگی میں صبر و استقامت، عفو و درگزر کا جذبہ، خاندانی ماحول میں صداقت کی حکمرانی، بدگمانی سے بچنا، حسد کی آفت، رازداری اور وفاداری، سکون اور تکبر کے بغیر چلنا، نرمی اور بردباری، خدا کے عذاب کا خوف، افراط و تفریط سے بچنا، عاجزی، سختی اور اسراف سے اجتناب اور والدین کے ساتھ احسان کرنا۔ اس مقالے میں اسلامی منابع سے استفادہ کرتے ہوئے گام دوم میں خاندان کے استحکام کے عوامل میں سے ایک (خاندانی زندگی میں صداقت کا کردار) کا جائزہ لیا گیا ہے۔