اسلامی ثقافت میں خاندان ، معاشرے کا ایک اہم حصہ ہےـ ایک خاندان ایک معاشرہ کی اکائی ہے یہ انسانی معاشروں کا مرکزی.محور اور انسانی فطری اقدار کا اصل سرچشمہ ہے. خاندان اسلامی تہذیب کے اکمال اور ایک صالح اور مستحکم اسلامی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اخلاقی اقدار، مذہبی عقائد اور سماجی اصولوں کاآئندہ نسل میں منتقل ہونا ایک مضبوط گھرانے کی بدولت ہی ممکن ہے۔ لہٰذا اسلام اور اسلامی طرز زندگی کے حوالے سے یانیہ گام دوم میں رہبر معظم نےعائلی زندگی کومحفوظ رکھنےاور اس کےاستحکام لیےکے بہت سے راہیں بیان کی ہیں اور ان کی تمام تر کوشش یہی ہے کہ خاندان،گھرانے میں استحکام اور دوام برقرار رہے تاکہ گھرانوں کو ٹوٹنے سے بچایاجا سکے۔اب سوال یہ ہے کہ اسلامی گھرانے کو کیسے مستحکم بنایا جا سکتا ہے ؟ البتہ خاندان کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں کئی عوامل کارآمد ہیں۔ جس میں عفو ودرگزر،چشم پوشی، معذرت قبول کرنا ، شکریہ ادا کرنا، رازداری اورعیب پوشی، مذہبی عقائد کو مضبوط کرنا، ایمانداری، شک اور حسد سے بچنا، انصاف پسندی، اور میاں بیوی کا ایک دوسرے سے محبت کا اظہار وغیرہ شامل ہیں۔ اس مضمون میں تجزیہ و تحلیل کی بنیاد پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خاندان کے تحفظ اوراستحکام اور بیوی سے اظہارمحبت کو بیان کیا گیا ہے۔ مطالعات کی رو سے، اظہارمحبت کے لیے جو اہم ترین طریقے اپنائے جا سکتے ہیں وہ گفتار، رفتاراور کتابت ہیں. خاندان کے استحکام میں اظہار محبت کے سب سے بنیادی نتائج ، روحانی طورپر اختلافات اور مسائل کاکم ہونا ، احساساتی رابطے کا محکم ہونا، خاندانی استحکام اور دوسروں کو اعتماد میں لینا، ازدواجی زندگی میں اطمینان کا حصول اور جذباتی طلاق سے بچاؤ وغیرہ شامل ہیں ۔